سائیٹ خصوصی مقالات شیعہ شناسی

رکن صارفین:



اسم صارف

(برقی پتہ):

کلمۂ عبور:

مجھے یاد رکھیں

کلمہ عبور یاد دلائیں

رکنیت کی خصوصیات

تلاش

جستجوی مختصر

حضرت امام حسن-کی سیاسی زندگی کا سب سے اہم واقعہ جو کہ ہر تاریخ نگار کی توجہ اپنی جانب مبذول کرتاہے وہ صلح امام حسن-ہے۔
جب دشمن ایک دوسرے کے روبرو قرا ر پاتے ہیں تو ان کا مقصد یہ ہو تاہے کہ اپنے آپ کو حق پر اور دوسرے کو باطل ثابت کرنے کی کوشش کریں اور اصل ہدف بھی یہی ہوتاہے لیکن جب تک انسان کاباطن لوگوں کے سامنے نہ آجائے یا یوں کہہ لیجئے کہ جب تک لوگ ہارنے والے یا جیتنے والے کے باطن سے آگاہ نہ ہوجائیں اس وقت تک اسکے بار ے میں صحیح رائے قائم نہیں کرپاتے  [مزید متن]

ايسى احاديث بہت زيادہ ہيں بلكہ ان ميں سے اكثر سے يہ بات سمجھ ميں آتى ہے كہ حضرت امام مہدى اور قائم كا موضوع زمانہ رسول (ص) ميں ايك مسلم عقيدہ تھا اور آپ (ص) مسلمانوں كے سامنے كسى نئي خبر كے عنوان سے پيش نہيں كرتے تھے بلكہ ان كے آثار و علامتيںبيان كرتے تھے اور فرماتے تھے:'' مہدى اور قائم ميرى عترت سے ہوگا '' _  [مزید متن]

امام حسين کي حيات مبارکہ ميں ايک ايساپہلوموجو د ہے کہ جس نے ايک بہت ہي بلند وبالاپہاڑ کي مانند اطراف کي ديگر چيزوں کو اپنے دامن ميں ليا ہوا ہے اور وہ'' کربلا‘‘ ہے ۔ سيد الشہدا کي زندگي ميں اتنے اہم ترين واقعات ، مطالب ، احاديث ، خطبات اور پوري ايک تاريخ موجود ہے کہ اگر کربلا کا واقعہ رونمانہ بھي ہوتا توبھي آپ کي زندگي بقيہ دوسرے ہر معصوم ٴ کي مانند اسلامي احکامات اورروايات و احاديث کا منبع ہوتي ليکن واقعہ کربلا اتنا اہم ہے کہ آپ امام ٴکي زندگي کے شايد ہي کسي اور پہلو يا واقعہ کو ذہن ميں لائيں!  [مزید متن]

''قرآن کو نوک نیزہ پر بلند کرنے کی سیاست،، تیرہ صدیوں سے مسلمانوں میں کم و بیش رائج ہے۔ خاص طور پر جب مقدس مآب اور ظاہر پرست لوگوں کی تعداد زیادہ ہو جائے، زہد و تقویٰ کی ظاہر داری کا بازار گرم ہو، موقعہ پرست لوگ قرآن نوک نیزہ پر بلند کرنے کی سیات رائج کردیتے ہیں۔ یہاں سے جو سبق حاصل کیا جانا چاہیے وہ یہ ہے۔  [مزید متن]

سلام نے خاندان کوخاص اہمیت دی ہے اور چونکہ معاشرہ سازی کے سلسلہ میں اسے ایک سنگ بنیاد کی حیثیت حاصل ہے لذا اسلام نے اس کی حفاظت کے لئے تمام افرد پر ایک دوسرے کے حقوق معین کئے ہیں اور چونکہ والدین کا نقش خاندان اور نسل کی نشو ونما میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے لذا قرآن کریم نے بڑے واضح الفاظ میں ان کی عظمت کوبیان کیا ہے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے۔  [مزید متن]

حضرت امام زمانہ (عج) کی سیرت بالکل وہی حضرت رسول خدا (ص) کی سیرت و روش ہے ، یہاں تک کہ حضرت (عج) کے شمائل (شکل و صورت ) بھی رسول خدا (ص) کے نورانی شمائل کے مانند ہیں ، جیسا کہ شیعہ و سنی کی بہت سی روایتوں میں آیا ہے اور حتی عیسائی مورخین نے بھی لکھا ہے کہ حضرت رسول خدا (ص) کا چہرہ مبارک اس قدر جذاب اور دلکش تھا کہ حتی آنحضرت (ص) کے سخت سے سخت دشمنوں کی نظر بھی جس وقت آپ (ص) کے چہرہٴ منور پر پڑتی تھی تو آنحضرت (ص) کے جمال پُر نور کو دیکھ کر ایسا محو ہوجاتے تھے کہ اپنے تمام ہم و غم بھلا دیتے تھے ، حضرت امام زمانہ (عج) کا چہرہٴ پُر نور بھی ایسا ہی ہے ۔  [مزید متن]

تمام مسلمانوں کے وظائف و تکالیف میں سے ایک وظیفہ و تکلیف یہ ہے کہ پہلے انھیں چاہئے کہ اپنے زمانے کے امام کو پہچانیں اور پھر ان کی اطاعت کریں اس وظیفہ و تکلیف کے اہم ترین نقلی دلائل میں سے ایک مشہور و متواتر روایت : " مَنْ مَاتَ وَ لَمْ یَعْرِفْ اِمَامَ زَمَانِہِ مَاتَ مَیْتَۃً جَاھِلِیَّۃً "ہے ۔
اس حدیث کی بنا پر جو لوگ اپنے امام زمانہ کی معرفت کے بغیر مر جائیں وہ ایسے ہیں کہ عہد جاہلیت میں مرے ہیں اور اسلام و آئین اسلام سے کوئی رابطہ و نسبت نہیں رکھتے ۔ یہ حدیث نہایت معتبر احادیث میں سے ہے اور شیعہ اور اہلسنت دونوں نے اس کے تواتر پر تصریح کی ہے ۔  [مزید متن]

مامون نے ائمہ طاہرین (ع) کے متعلق اپنے زمانہ کے بڑے مفکروادیب عبداللہ بن مطرسے سوال کرتے ہوئے کہا: اہل بیت (ع) کے سلسلہ میں تمھاری کیا رائے ہے ؟
عبداللہ نے ان سنہرے لفظوں میں جواب دیا:میں اس طینت کے بارے میں کیاکہوں جس کا خمیر رسالت کے پانی سے تیار ہوااوروحی کے پانی سے اس کو سیراب کیاگیا؟ کیا اس سے ہدایت کے مشک اور تقویٰ کے عنبر کے علاوہ کوئی اورخوشبو آسکتی ہے ؟  [مزید متن]

فرائد السمطین، کتاب البرہان فی علامات مہدی آخرالزمان(ع) ، باب۲، کتاب الاشاعۃ ص۱۱۲، کتاب الاذاعہ، ص۱۳۷، کتاب التصریح، ص۴۴۲، کتاب العرف الوردی فی اخبار المہدی، ج۲ص۸۳ اور بعض دیگر کتب میں فوائد الاخبار مولفہ ابی بکر اسکافی نیز ابوبکر بن خیثمہ کی کتاب اخبار المہدی، اور شرح سیر سھیلی کے حوالوں سے جابر بن عبداللہ نے یہ روایت نقل کی ہے کہ: پیغمبر اکرم (ص) نے فرمایا:
''مَن انکر خروج المہدي فقد کفر''
''جو شخص خروج مہدی(ع) کا منکر ہو وہ کافر ہے۔''  [مزید متن]

حضرت ولی عصر علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور آپ کے وجود مبارک سے متعلق روایات بے شمار ہیں، امام علیہ السلام کی ولادت باسعادت کوبیان کرنے والی تفصیلی روایات معتبر کتب حدیث میں موجود ہیں، انھیں روایات میں سے ایک تفصیلی روایت ینابیع المودۃ کے مولف اور اہل سنت کے معروف عالم فاضل قندوزی نے اپنی کتاب کے ص۴۴۹ اور ۴۵۱ پر نقل کی ہے ان کے علاوہ شیخ طوسی نے اپنی کتاب ''غیبت'' میں اور شیخ صدوق نے ''کمال الدین'' میں صحیح اور معتبر سند کے ساتھ جناب موسیٰ بن محمد بن قاسم بن حمزۃ بن موسیٰ بن جعفر علیہما السلام سے اور انہوںنے امام محمد تقی علیہ السلام کی دختر جناب حکیمہ خاتون سے نقل کیا ہے کہ جناب حکیمہ نے فرمایا:  [مزید متن]

[ مزید مقالات ]

سب سے زیادہ

مقالات بیشترین

تقوبم

تازہ پیغام :

رسول خدا ﷺنےفرمایا:

اہل بیت ؑکی مودت کو اپنے لیے لازم قرار دو، کیونکہ جو شخص خدا کی بارگاہ میں حاضر ہوگااس حالت میں کہ وہ ہم سے محبت رکھتا ہوگا وہ ہماری شفاعت کی وجہ سے جنت میں ضرور داخل ہوگا ۔ اور مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ہماری معرفت کے بغیرکسی بندے کا عمل اسکو فائدہ نہیں دےگا۔

(امالی شیخ مفید رہ ص۳۳)

دیگر زبانیں:

رائے شماری:

New Page 1

اس مقالات سائیٹ کے بارے میں اپنی رائے دیں؟

زبردست ہے۔
بہت اچھی ہے۔
اچھی ہے۔

بس ٹھیک ہے۔

    

عدادو شمار:

. تعداد مناظر : 128086

. بازدید کل زبان ها : 475953

. بازدید کل سایت ها : 522766

. آج کا دورہ : 72

. بازدید امروز کل زبان ها : 487

. بازدید امروز کل سایت ها : 534

. آج کے اعدادو شمار : 386850

. آن لائن صارفین : 21

. سائیٹ اراکین کی تعداد : 35

. کل مقالات کی تعداد : 764

 

دیگر سائیٹ:

سائٹ کاپتہ: